ڈاریکٹر جنرل پاسپورٹ مصطفیٰ جمال نے انکشاف کیا ہے کہ 12 ہزار افغان شہری پاکستانی پاسپورٹ استعمال کرکے سعودی عرب گئے۔
ڈی جی پاسپورٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 12 ہزار افغانیوں نے سعودی عرب کے سفر کے لیے پاکستانی پاسپورٹ استعمال کیا۔
انہوں نے بتایا 12 ہزار افغان باشندے پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب گئے اور وہاں جاکر پاکستانی پاسپورٹ ضائع کردیئے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ گجرات، گوجرانوالہ اور خیبرپختونخوا سے بڑی تعداد میں جعلی پاکستانی پاسپورٹ جاری کیے گئے۔
ڈی جی پاسپورٹ نے شرکاء کو بتایا کہ حکومت نے تمام جعلی پاسپورٹ منسوخ کردیئے ہیں جبکہ ایسے افراد کو سعودی عرب سے افغانستان ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاسپورٹ اینڈامیگریشن کے 35 افسران فیک پاسپورٹ کےاجراء پر فارغ ہوئے، نادرا نے 34 ایف آئی آر درج کی گئیں ۔