حکومت کالے قوانین کی منظوری کیلئے اتحادیوں پر دباؤ ڈال رہی ہے۔سعد رفیق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کالے قوانین کی منظوری کیلئے اتحادیوں پر دباؤ ڈال رہی ہے۔سعد رفیق
حکومت کالے قوانین کی منظوری کیلئے اتحادیوں پر دباؤ ڈال رہی ہے۔سعد رفیق

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت کالے قوانین کی منظوری کیلئے اتحادیوں پر دباؤ ڈال رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہا یک طرف قانون سازی کیلئے اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کوخط لکھ دیا اور قائدِ حزبِ اختلاف نے قانون سازی کیلئے مذاکرات پر اتفاق کر لیا ہے تاہم دوسری جانب شدید دباؤ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت نے عوام کو مہنگائی کے ہاتھوں خودکشی پر مجبور کردیا۔سعد رفیق

ہمیں حکومت گرانے کی جلدی نہیں، مگر 5سال پورے نہیں ہوں گے۔سعد رفیق

انہوں نے یا منافقت تیرا ہی آسرا، سرکار کو شرم نہ حیا کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت اتحادیوں اور ناراض ممبران پر شدید دباؤ ڈال کر اتفاقِ رائے کے بغیر سرکاری گنتی پوری کرکے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کالے قوانین منظور کرانے کی سازش کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے ہاتھوں خودکشی پر مجبور کردیا ہے، وزیر اعظم نے تو کہا تھا کہ میں خودکشی کرلوں گا لیکن قرضے نہیں لوں گا۔

 ٹوئٹر پر آج سے 4 روز قبل اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تم نے کیا کہا اور کیا کیا؟ کہا یہ کہ قرضے نہیں لوں گا، خودکشی کر لوں گا لیکن قرضوں کا بوجھ دُگنا کردیا۔

Related Posts