پیراگون سوسائٹی اسکینڈل،خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈمیں 5اکتوبرتک توسیع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Khwaja-Brothers
پیراگون ہائوسنگ ا سکینڈل میں خواجہ برادران کیخلاف مزید دوگواہوں کے بیانات قلمبند ،سماعت21 نو مبر تک ملتوی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

احتساب عدالت لاہور نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں گرفتار خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں5 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

 لاہور کی احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے  خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کی، جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پرخواجہ برادران کو عدالت پیش کیا گیا۔

عدالت نے دائرہ اختیار کے خلاف خواجہ برادران کی درخواست پر وکلاء کو مزید بحث کے لئے طلب کرلیا، گزشتہ سماعت پر خواجہ برادران کو پیش نہ کرنے پرعدالت نے جیل حکام پراظہار برہمی کیا۔

 ایس پی ہیڈکوارٹر نے بتایا کہ یہاں ہڑتال کی وجہ سے لاک ڈاؤن تھا، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ جج کیسزکی سماعت کررہے تھے پھر کیوں پیش نہیں کیاگیا؟آپ کے اپنے قانون ہیں کسی کی کوئی بات نہیں مانتے، پولیس اہلکارعدالتوں کی عزت نہیں کرتے ہم توکرتے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ جس کی جو مرضی آئے وہ آکر لکھ کر دے دیتا ہے،اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ عدالت کا راستہ روکا جا سکتا ہے تو ایسا نہیں ہو گا، ملزموں کو عدالت پیش نہ کرنا عدالتی کاموں میں مداخلت کے مترادف ہے،اس معاملے کی مکمل تفتیش ہو گی۔

عدالت نے خواجہ برادران کی فرد جرم ختم کرنے بریت کی درخواستوں پر مزید دلائل طلب کرتے ہوئے ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

خواجہ برادران کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ11 دسمبر 2018 کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا تھا۔ خواجہ برادران پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

Related Posts