سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان کی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد : پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم و حوصلہ قابل تحسین ہے، دشمن کسی بھول میں مت رہے، پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس موقع پرائیر چیف مارشل مجاہدانور خان نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، پاکستان کی فضائی حدود کے دفاع کیلئے پاک فضائیہ پرعزم ہے۔