آمدن سے زائد اثاثہ جات: خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی مزید توسیع

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نہیں چاہتے کہ ایسے حالات ہوں جہاں انارکی پھیلائی جائے،خورشید شاہ
نہیں چاہتے کہ ایسے حالات ہوں جہاں انارکی پھیلائی جائے،خورشید شاہ

عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کا 14 روزہ سابقہ ریمانڈمکمل ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی مزید توسیع کردی ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و رکنِ قومی اسمبلی  خورشید شاہ کو سکھر کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کے لیے پیش کیا گیا۔

استغاثہ قومی احتساب بیورو (نیب) پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ خورشیدشاہ سے تفتیش کے لیے چیئرمین نیب سے اجازت کی درخواست کی گئی ہے۔ تفتیش کے لیے مزید مہلت درکار ہے، جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع دی جائے۔

وکیلِ صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما خورشید شاہ 82 روز سے حراست میں ہیں جبکہ نیب کو انکوائری مکمل کرنے کی مہلت دینے کے لیے ہم خود ضمانت نہیں لے رہے۔

بعد ازاں احتساب عدالت سکھر نے نیب کی استدعا جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کردی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے رانا ثنا اللہ کے سوا تمام گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،سابق صدر آصف زرداری، رکنِ قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ن لیگ رہنما خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر قواعد 2007ء کے قاعدہ 108 کے تحت جاری کیے۔ جس کے تحت اسپیکر کسی بھی زیر حراست رکن اسمبلی کو طلب کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن رہنماؤں  کےپروڈکشن آرڈر جاری

Related Posts