سندھ میں بڑھتے ڈینگی کیسز کی ذمہ دار سندھ حکومت اور بلدیہ عظمیٰ ہے،خرم شیر زمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI will hold meetings in Sindh After Corona: Khurram Sher Zaman
khurram-sher-zaman

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر و رکن سند ھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہاہے کہ سندھ میں بڑھتے ہوئے ڈینگی کے کیسز کی ذمہ داری پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور بلدیہ عظمیٰ کراچی ہے۔

پیپلز پارٹی کی نا اہل صوبائی حکومت کی وجہ سے صرف کراچی ہی نہیں بلکہ پورے سندھ کے عوام ڈینگی جیسے جان لیوا مرض کا شکار ہورہے ہیں۔

میڈیا سیل کراچی سے جاری کردہ اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال کراچی میں ڈینگی سے 14662افراد متاثر ہوئے جبکہ باقی سندھ میں بھی ڈینگی کے ہزاروں کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

حکومت سندھ اوربلدیاتی نمائندے بتائیں کہ سندھ بھر میں ڈینگی سے بچائو کے لئے اب تک کیا اقدامات کئے گئے ہیں اور اب تک علاقوں میں انسداد ڈینگی کے لئے اسپرے مہم کیوں شروع نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں :ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 219 افراد میں ڈینگی کی تصدیق

کمشنر کراچی نے گزشتہ سال ستمبر میں انسداد ڈینگی اسپرے مہم کا حکم دیا تھا جو کہ فروری میں شروع ہونا تھی لیکن نا اہل حکومت سندھ کی جانب سے ادویات کی عدم فراہمی کی وجہ سے مہم کا آغاز نہیں ہو سکا۔

خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم گورنر سندھ کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے پیر کے روز انسداد ڈینگی مہم کا آغاز کیا اور شہریوں کے لئے فری بلڈ ٹیسٹ کے کیمپس کا بھی انعقاد کیا جو کہ انتہائی قابل تحسین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ اور بلدیاتی حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہیں۔ ڈینگی سے بچاو کے لئے صوبائی اور بلدیاتی حکومت کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ شہریوں کو اس مہلک بیماری سے بچایا جا سکے ۔

Related Posts