خرم شیر زمان کا سینیٹ الیکشن کے بعد سندھ میں حکومت بنانے کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایس بی سی اے مال بنانے والی اٹھارٹی بن چکی ہے، خرم شیر زمان
ایس بی سی اے مال بنانے والی اٹھارٹی بن چکی ہے، خرم شیر زمان

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ سینیٹ  الیکشن کے بعد سندھ میں بھی تبدیلی آجائے گی۔وزیر اعلیٰ کے دعوے ایسے ہی ہیں جیسے 13 سالوں میں سندھ کی ترقی۔

مراد علی شاہ تیار رہیں ہمارا بھی گرینڈ سرپرائز تیار ہے،پیپلز پارٹی کے ایک درجن سے زائد اراکین تبدیلی پسند امیدواروں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انصاف ہاؤس سے جاری بیان میں کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ اپنے الوداعی دورے کررہے ہیں،سندھ میں مزید میر جعفر کی حکمرانی نہیں چل سکتی۔اومنی گروپ کے منشی کے سارے راستے اب بند ہوچکے ہیں،سندھ کے گلی کوچوں سے کچرے کی طرح پی پی کو صاف کریں گے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے سینیٹ امیدواروں کا اعلان کردیا،بڑے بڑے نام شامل

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی حالت زار پیپلز پارٹی کی ناکام حکومت کی ترجمانی کر رہی ہے۔ وزیر اعلی سمیت پیپلز پارٹی کے تمام اراکین نے سوائے کرپشن کے کوئی کام نہیں کیا۔سندھ کی سڑکیں کسی آفت زدہ شہر کی طرح ہوگئی ہیں، سندھ کے اسپتال ہو یاتعلیمی ادارے ایک ایک شعبہ تباہ حالی کا شکار ہے۔

وزیراعلی سندھ صوبے کی عوام کو سنہرے خواب دکھاتے ہیں اور عملدرآمد کے وقت سارا فنڈ ہڑپ کر جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی سندھ پر خصوصی توجہ ہے لیکن پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کہ سندھ کے لوگوں کے مسائل حل ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف اورآصف زرداری کا حکومت گرانے کیلئے پی ٹی آئی ممبران سے رابطوں پراتفاق

پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت وفاقی حکومت کے ہر اچھے کام کی مخالفت کرتی ہے۔ یہ وقت تبدیلی اور انصاف کا ہے، سندھ کی عوام کے ساتھ انصاف ہوگا اور انہیں تمام بنیادی حقوق فراہم کیے جائینگے۔

Related Posts