کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلی سندھ اپنی حکومت کا ایک کام بتادیں جو کیا ہو، کراچی میں کے فور منصوبے کی فوری تکمیل چاہتے ہیں۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو پر ردعمل میں خرم شیرزمان نے کہا کہ سندھ اور کراچی سے روزانہ دکھ کی خبریں ملتی ہیں، کراچی میں10ماہ میں 31لوگوں کو قتل کیا گیا۔
مراد علی شاہ نے کہا کے فور پراجیکٹ بند ہونے کی وجہ وفاق ہے، وزیراعلی کو کے فور سے متعلق جھوٹا بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے پہلے صوبائی وزیر خزانہ تھے، وزیراعلی سندھ نے جتنا نقصان پہنچایا اتنا پہلے کسی نے نہیں پہنچایا، کسی خاتون کو بھی وزیراعلی سندھ بنا دیں تو وہ بھی اچھا کام کرلیں گی، گرین لائن تاخیر کا شکار ہے تو اس کی ذمہ دار بھی سندھ حکومت ہے۔
مزید پڑھیں :پی پی کو اس کی بددعا لگی جس کے بیٹے کو کتے کی ویکسین نہ ملی، خرم شیرزمان