تبو اور علی فضل کی نیٹ فلکس فلم ’خفیہ‘ کا ٹریلر ریلیز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہورو معروف اداکار علی فضل اور تبو وشال بھردواج کی جاسوسی ناول پر بنائی گئی فلم خفیہ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جو کہ رواں ماہ نیٹ فلکس پر پیش کی جائے گی۔

امر بھوشن کے تحریر کیے گئے جاسوسی ناول اسکیپ ٹو نو وئیر پر مبنی فلم کی کاسٹ میں بالی ووڈ کی تجربہ کار اور سینئر اداکارہ تبو، جواں سال فنکار علی فضل، وامقہ گبی اور اشیش ودھیارتی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

بنیادی طور پر خفیہ کی کہانی کرشنا مہرا کے گرد گھومتی ہے جو بھارتی خفیہ ایجنسی (راء) کا سیکرٹ ایجنٹ ہے۔ اسے وزارتِ دفاع کے خفیہ راز غیر ملکی افراد کو فروخت کرنے کے ذمہ دار ملزم کو پکڑنے کا ٹاسک سونپا جاتا ہے۔

فلم کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے، یہ 5 اکتوبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

Related Posts