کراچی والوں کیلئےاچھی خبر،گرین لائن منصوبےکاافتتاح10دسمبرکوہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Target of one million vaccinations in a day achieved: Asad Umar

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاقی وزیربرائےمنصوبہ بندی اسدعمرنےکہاہےکہ کراچی گرین لاین منصوبےکاتفصیلی جائزہ لیاگیاہےجو10دن میں ٹرائل آپریشن کیلئےتیارہوجائےگا۔

وفاقی وزیراسدعمرنےاپنےٹویٹربیغام اس بات کی تصدیق کرتےہوئےکہاہےکہ وزیراعظم عمران خان 10 دسمبرکوکراچی کے پہلے جدید ٹرانسپورٹ نظام کا افتتاح کریں گے۔

یادرہےکہ کراچی کیلئےاس جدیدٹرانسپورٹ کےمنصوبےکو 2017 میں مکمل ہونا تھاجبکہ رواں سال گرین لائن منصوبےکیلئےمزید40بسیں کراچی پہنچ چکی تھیں،جس کےبعدانکی تعدادبڑھ کر80تک پہنچ چکی ہے۔

دوسری جانب منصوبےکیلئےبسیں فراہم کرنےوالی کمپنی کاکہناہےکہ یہ بسیں دیگرشہروں میں چلنی وای بسوں کےبہت جدید ہیں جن میں ڈیزل کے ساتھ خودکار طریقے سے چارج ہونے والی بیٹری بھی استعمال کی گئی ہےجس سےماحول کو بھی فائدہ ہوگاجبکہ ان بسوں میں خصوصی سسٹم بھی نصب کیاگیاہےجو آگ لگنے کی صورت میں خودکار طریقے سے آگ بجھائے گا۔

یہ پڑھیں:باب الاسلام کی ثقافت اجاگر کرنے کیلئے سندھی کلچر ڈے آج منایا جارہا ہے

گرین لائن منصوبےکیلئےلائی گئی بسوں میں 40 نشستیں ہیں جس میں تقریبا 150 افراد سفر کرسکیں گےجبکہ رش کےدوران ان میں 190 مسافروں کولےجانےکی کی گنجائش ہوگی۔

Related Posts