بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد صبر، شکرا ور خوشی کا پیغام دیکر مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔
نوبیاہتا اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویریں پوسٹ کیں جس میں ہلدی کی رسم کے دوران وکی کوشل کے ساتھ نظر آرہی ہیں اور اس پر انہوں نے کیپشن میں صبر، شکرا ور خوشی، لکھا ہے۔
کترینہ کیف کی طرف سے خوبصورت پیغام پر ان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نوبیاہتا جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور و اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل 9 دسمبر کو راجستھان کے سکس سینس فورٹ بروارہ میں سخت سیکیورٹی کے کے حصار میں باضابطہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق جوڑے نے روایتی ہندوستانی رسومات کے ساتھ شادی کی رسمیں ادا کیں اور جمعرات کو سات پھیرے لئے۔ کترینہ نے گلابی رنگ کا لہنگا پہنا جبکہ کوشل نے شیروانی پہنی۔
مزید پڑھیں:کترینہ وکی شادی کے بعد ہنی مون پر مالدیپ جائیں گے، بھارتی میڈیا