مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ، بین الاقوامی تنازعہ ہے۔سلامتی کونسل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ، بین الاقوامی تنازعہ ہے۔سلامتی کونسل
مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ، بین الاقوامی تنازعہ ہے۔سلامتی کونسل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک: اقوام متحدہ کے  ادارے سلامتی کونسل نے مسئلہ کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ سفارتی محاذ پر بھارت اپنا مؤقف منوانے میں بری طرح ناکام ہوا اور اقوام عالم نے بالآخر پچاس سال بعد کشمیر کو عالمی تنازعہ قرار دیتے ہوئے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بلائے گئے سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں  پندرہ رکن ممالک کے مندوبین نے  مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال  پر غور کیا۔اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر جنرل کارلوس لوئٹے نے مندوبین کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

اقوام متحدہ کے سپورٹ مشن برائے امن کے معاون سیکریٹری جنرل آسکر فرنانڈس نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سےبند کمرے میں ہونے والے اس اجلاس میں  خصوصی بریفنگ دی جس پر مندوبین نے سنجیدگی سے غور کیا اور اس حوالے سے اپنا اپنا مؤقف بھی  پیش کیا۔

ایک گھنٹہ دس منٹ تک جاری رہنے والے اجلاس میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خط کا بھی جائزہ لیا گیا اور کشمیر کی صورتحال پر مندوبین نے خط کے مندرجات کی روشنی میں اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔

رکن ممالک کے مندوبین نے کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام سے چین کی خودمختاری کو بھی چیلنج کیا گیا ہے جس سے خطے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوچکی ہے۔

بعد ازاںاقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس کا خیر مقدم کیا اورکہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا پر امن حل چاہتا ہے۔ بھارت کشمیری عوام پر ظلم کر رہا ہے لیکن ہم یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ ظلم سے کشمیریوں کو صرف قید کیا جاسکتا ہے لیکن ان کی آواز نہیں دبائی جاسکتی۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کی جدوجہد مسئلہ کشمیر کے حل تک جاری رہے گی۔ ہم کشمیریوں کی پر امن جدوجہد میں انہیں کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج سلامتی کونسل کے اجلاس سے بھارت کے مؤقف کی تردید ہوئی جس سے ثابت ہوگیا کہ مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔ تنازعہ کشمیر بین الاقوامی مسئلہ ہے اور وادی کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب  ژینگ جون نے کہا کہ لداخ کے حوالے سے بھارتی اقدام پر چین کو تشویش ہے۔ پاکستان اور بھارت کو کشمیر کی صورتحال مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے یکطرفہ اقدامات سے گریز کرنا ہوگا۔ مسئلہ کشمیر دونوں ممالک کے مابین تصفیہ طلب ہے جس کی موجودہ صورتحال انتہائی کشیدہ اور خطرناک ہے۔

چینی مندوب نے کہا کہ چین اور بھارت پڑوسی ممالک ہیں جبکہ پاکستان اور بھارت بھی ترقی کے دو راہے پر موجود ہیں۔ چین پاکستان اور بھارت دونوں سے چاہتا ہے کہ معاملےکا پر امن حل تلاش کیا جائے۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی سلامتی کونسل اجلاس کاخیر مقدم کیا ہے اور اسے پاکستان کی سفارتی فتح قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی دن ہے۔  پچاس سال بعد بھارت اقوام متحدہ میں بے نقاب ہوگیا۔ 

مزید پڑھیئے:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مسئلہ کشمیر پر جنوبی افریقہ کی ہم منصب سے رابطہ 

Related Posts