کرتارپورافتتاح: سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔بھارتی میڈیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرتارپورافتتاح: سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔بھارتی میڈیا
کرتارپورافتتاح: سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے پاکستان کی  تحریری  دعوت قبول کرتے ہوئے کرتار پور آمد اور راہداری افتتاح کی ہامی بھر لی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سابق بھارتی وزیر اعظم کو کرتار پور راہداری افتتاح کے لیے باضابطہ دعوت نامہ بھیجا تھا جسے بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق 87  سالہ سینئر رہنما من موہن سنگھ نے قبول کر لیا ہے اور وہ افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آمد کے لیے بھی تیار  ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امن مذاکرات کے لیے تشدد بند ہونا چاہئے۔افغان طالبان اور پاکستان کا متفقہ اعلامیہ

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان نے کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو کرنے کا فیصلہ کیا  جس کی تقریب میں بھارت کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ پاکستان نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ کرتار پور صاحب کی افتتاحی تقریب میں بھارت کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔  کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب ایک بہت بڑا پروگرام ہے، جس کی ہمیں بے حد خوشی ہے اور پاکستان اس کی بھرپور تیاری کررہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی اس میں ذاتی دلچسپی ہے  اور اسی لیے ہم بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کو دعوت دینا چاہتے ہیں کہ وہ اس تقریب میں آئیں۔  یہ من موہن سنگھ کا دھرم بھی ہے وہ سکھ کمیونٹی کی نمائندگی بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بطور وزیر خارجہ پاکستان سردار من موہن سنگھ صاحب کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اس افتتاحی تقریب میں تشریف لائیں۔

مزید پڑھیں: کرتارپورراہداری افتتاحی تقریب، پاکستان کامنموہن سنگھ کوبلانے کافیصلہ

Related Posts