اسلام آباد: کرتار پور راہداری معاہدے کی تفصیلات سامنے آ گئیں جس کے مطابق بھارت سے آنے والے یاتری ویزہ فری سفر کرینگے ،دونوں ممالک جلد از جلد اپنی حدود میں مطلوبہ انفراسٹرکچر مکمل کریں گے۔
معاہدے کی رو سےکرتارپور راہداری صبح سے شام تک ہفتے کے سات دن سال بھر کھلی رہے گی، راہداری بند کرنے کی صورت میں بھارت کو نوٹیفکیشن کے ذریعے پہلے آگاہ کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری معاہدہ 4 صفحات اور 18 نکات پر مشتمل ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ کرتارپور راہداری پر آنے والے یاتری ویزہ فری سفر کریں گے، دونوں ممالک جلد از جلد اپنی حدود میں مطلوبہ انفراسٹرکچر مکمل کریں گے۔
معاہدے کے مطابق کرتارپور راہداری صبح سے شام تک ہفتے کے سات دن سال بھر کھلی رہے گی، راہداری بند کرنے کی صورت میں بھارت کو نوٹیفکیشن کے ذریعے پہلے آگاہ کیا جائیگا۔حکومت صبح آنے والے یاتریوں کی شام تک واپسی یقینی بنائے گی، بھارتی حکومت 10 روز قبل یاتریوں کی فہرست پاکستان کو فراہم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت نے تاریخی کرتار پور صاحب راہداری معاہدے پر دستخط کردئیے