ماڈل اقوام متحدہ میں جامعہ کراچی کے طلبہ نے متعدد ایوارڈز اپنے نام کر لئے

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماڈل اقوام متحدہ میں جامعہ کراچی کے طلبہ نے متعدد ایوارڈز اپنے نام کر لئے
ماڈل اقوام متحدہ میں جامعہ کراچی کے طلبہ نے متعدد ایوارڈز اپنے نام کر لئے

کراچی: ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی صفہ یونیورسٹی کے چوتھے ماڈل اقوام متحدہ میں جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات سے 35 طلَبہ نے شرکت کی اور متعدد ایوارڈز اپنے نام کر لیے۔

صفہ یونیورسٹی نے اس ماڈل میں سات کمیٹیاں شامل کی تھیں جن میں سے چھ کمیٹیوں میں جامعہ کراچی کے طلباء نے شرکت کی۔ سوکم کمیٹی میں پانچ، یو این ویمن میں پانچ، ہو این ایس سی میں تین، کرائسز کمیٹی میں دو، ڈائسک میں ایک جبکہ پی این اے میں اُنِیس طُلَباء نے شمولیت کی۔

شعبہ علومِ اسلامیہ سے علی اکبر نے پی این اے کمیٹی میں ‘بیسٹ ڈیلیگیٹ’ ایوارڈ حاصل کیا ، شعبہ علوم اسلامیہ کی طالبہ آمنہ نے ڈائسیک کمیٹی میں ‘بیسٹ ڈپلومیٹ’ کا ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ شعبہ ابلاغ عامہ سے اظہر احمد نے سوکم کمیٹی میں، اسامہ لیاقت نے یو این ایس سی کمیٹی میں جبکہ پی این اے میں شعبہ فارسی سے احمد نیازی اور شعبہ علوم اسلامیہ سے احمد رضا، بسمہ، درخشاں، انعم ارشد اور حسنین نے ‘آنرری مینشن’ کا خطاب اپنے نام کیا۔

ان انعامات و اعزازات کی ایک وجہ جامعہ کراچی کے طلبہ کے ساتھ ساتھ متعلقہ اساتذہ بھی ہیں۔ ان میں لیئق احمد خصوصی کاوشوں کی وجہ سے جامعہ کراچی کے استاد سر لئیق احمد اور عبدالرشید بھی شامل ہیں جن کی وجہ سے ان کے شعبے کے طلبہ نے خصوصی دلچسپی و لگن سے کام کیا ہے ۔

لئیق احمد جامعہ کراچی کے شعبہ علوم اسلامیہ میں ٹیچنگ اسسٹنٹ کے فرائض دے چکے ہیں اور اب صفہ یونیورسٹی اور جامعہ کراچی میں بطور وزیٹنگ فیکلٹی کے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اس ایونٹ میں حصہ لینے والے طلبہ کو صاحبزادہ سلطان احمد علی کے مسلم انسٹیٹیوٹ کی جانب سے بلامعاوضہ آن لائن تربیتی سیشن دیا گیا جنہوں نے طلبہ کی تربیت اور تیاری میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ۔ اس حوالے سے طلبہ کا کہنا ہے کہ سلطان احمد علی تحقیق و مباحثے کے کلچر کو فروغ دینے میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں بالخصوص نوجوانوں کی تربیت میں اور اس طرح کی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

طلبہ کا کہنا ہے مستقبل میں بھی جامعہ کراچی کا نام روشن کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اسی طرح مختلف ایم یو این میں شرکت کر کے جامعہ کراچی کے لئے اعزازات حاصل کرتے رہیں گے۔

Related Posts