شہری ہوجائیں تیار، 25دسمبر سے کراچی میں ریکارڈ توڑ سردی پڑنے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Cold winds will blow again in Karachi today

کراچی :شہرقائد میں25 دسمبر سے سرد ہوائیں چلنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 25اور 26دسمبر سے سائبیرین ہوائیں چلیں گی اور ریکارڈ توڑ سردی پڑنے کا امکان ہے۔

منگل کوشہر قائدکا کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی سمیت میں ملک بھر میں سردی کی لہر جاری ہے تاہم کراچی میں گزشتہ 3 روز سے موسم دن کے اوقات میں گرم رہا تاہم محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے کہ 25 اور 26 دسمبر کو کراچی میں سائبیرین ہوائیں چلیں گی اور ریکارڈ توڑ سردی ہوگی۔

دوسری جانب موسم سرما میں دن اور رات کے دورانیہ میں فرق بڑھ گیا ہے اورگزشتہ روز سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے طویل رات تھی ماہرین فلکیات کے مطابق آج سے رات کو دورانیہ کم اور دن کا دورانیہ بڑھنے لگے گا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں سردی سے بچنے کیلئے ہاتھ تاپنے والے 2 افراد دھماکے سے زخمی

22-21 مارچ کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوجائیگا 22 دسمبر کو رات کا دورانیہ 13 گھنٹے 45 منٹ جبکہ دن کا دورانیہ 11 گھنٹے 15 منٹ تھا آج سے دن کا دورانیہ سے بڑھنے لگا گا اور رات کا کم ہونے لگے گا۔

Related Posts