کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی ،امردوں کی پیٹیوں میں چھپائی گئی 32کلوچرس برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Customs intelligence recovers 1kg Hashish

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :کسٹم انٹیلی جنس نے حیدرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے امردوں کی پیٹیوں میں چھپائی گئی 32کلوگرام چرس برآمد کرلی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن رشید شیخ کی ملک بھر میں اسمگلنگ کے بھرپور سدباب اور سرکوبی کی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن حیدرآباد صادق اللہ خان نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جمشید علی تالپور اور ڈپٹی ڈائریکٹر سید محمد رضا نقوی کی زیر نگرانی اینٹی اسمگلنگ کے عملے پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔

ٹیم نے دستیاب محدود وسائل سے مخبری کا نیٹ ورک تشکیل دیا جس کے نتیجے میں مخبر سے اطلاع ملی کہ ٹنڈو آدم سے حیدرآباد امرود کی بیٹیوں میں چرس اسمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی ۔

اس اطلاع پر ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے ٹنڈو آدم سے حیدرآباد جانے والی مال بردار گاڑیوں اور بسوں کی خصوصی نگرانی شروع کردی جس کے نتیجے ہالہ ناکہ شہید بینظیر فلائی اوور کے قریب ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے ایک ٹویوٹا ہائی ایس وین کو رکنے کا اشارہ کیا تو وین میں موجود ڈرائیور نے وین کو کچھ فاصلے پر روک کر اندھیرے اور ٹریفک کا فائدہ اٹھاتے راہ فرار اختیار کی۔

مزید پڑھیں: نمائش چورنگی کراچی میں پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو ہلاک، 3 گرفتار، 1 فرار

کسٹمز کے عملے نے وین کو قبضہ میں لے کر موقع پر تلاشی لی تو وین میں موجود امرود کی پیٹیوں میں چرس کی نشان دہی ہوئی جس پر انٹیلیجنس کے عملے نے ہائی ایس وین ڈائریکٹوریٹ کے دفتر لا کر مکمل تفصیلی جانچ پڑتال کی جس کے نتیجے میں پلاسٹک ریپر میں لپٹے ہوئے ایک کلو وزن پر مشتمل چرس کے 32 پیکٹ امرود کی مختلف پیٹیوں سے برآمد ہوئی جن کی مالیت 32 لاکھ روپے ہے۔

برآمد شدہ چرس اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 20 لاکھ روپے مالیت کی ٹویوٹا ہائی ایس وین ضبط کر کے مفرور ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Related Posts