کراچی پولیس نے بچوں کو اغوا کرنے والے 3 مجرم گرفتار کر لیے، 3 بچے بازیاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس نے بچوں کو اغوا کرنے والے 3 مجرم گرفتار کر لیے، 3 بچے بازیاب
کراچی پولیس نے بچوں کو اغوا کرنے والے 3 مجرم گرفتار کر لیے، 3 بچے بازیاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو اغوا کرنے والے 3 مجرموں کو گرفتار کر لیا ، جبکہ اغوا کیے جانے والے 3 بچے بھی بازیاب کرا لیے گئے ہیں۔

چند روز قبل کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے مومن آباد تھانے میں 3 بچوں کے لاپتہ ہونے کی الگ الگ رپورٹس درج کرائی گئیں جن پر پولیس اہلکاروں نے مقدمات درج کر لیے۔

واقعے کا ایک ملزم جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے گرفتار ہوا جس کی نشاندہی پر اس کے 2 ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا گیا۔ پہلے گرفتار ہونے والے وحید بلوچ نے اپنے حفیظ اور اقبال نامی اغوا کاروں کی گرفتاری میں معاونت کی۔

وحید بلوچ کی نشاندہی پر مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے جہاں سے دیگر ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ تینوں ملزمان سے بچوں کے اغوا کے سنگین جرم پر تفتیش شروع کردی گئی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق پتہ چلا ہے کہ ملزمان بچوں کے اغواء، بلیک میلنگ اور بچوں سے چوریاں کرانے کے سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ ملزمان سے جاری تفتیش میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی  میں غوا کاروں نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے 8 سالہ بچے کی آنکھوں میں ایلفی ڈال دی، بعد ازاں اسے سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔بچے کا نام حنان بتایا جاتا ہے۔ 

یہ افسوسناک واقعہ5 جنوری کو  آدھی رات کے بعد پیش آیا جس کے بعد راہگیروں نے اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ کمسن بچے کو سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی پہنچایا۔

مزید پڑھیں:  اغوا کاروں نے 8 سالہ بچے کی آنکھوں میں ایلفی ڈال دی

Related Posts