کراچی پولیس کی ڈکیتی کے فوری بعد کارروائی، 3 ڈاکو گرفتار، اسلحہ اور رقم برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس کی ڈکیتی کے فوری بعد کارروائی، 3 ڈاکو گرفتار، اسلحہ اور رقم برآمد
کراچی پولیس کی ڈکیتی کے فوری بعد کارروائی، 3 ڈاکو گرفتار، اسلحہ اور رقم برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس نے ڈکیتی کے فوری بعد کارروائی کرتے ہوئے 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ہے جن سے اسلحہ اور لوٹی گئی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فیروز آباد پولیس نے واردات کے فوری بعد کارروائی کرتے ہوئے 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا اور اسلحے کے ساتھ ساتھ لوٹی گئی رقم بھی برآمد کی۔ ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق ڈاکو بینک سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹتے تھے۔

ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ ڈاکوؤں کا مذکورہ گروہ پی ای سی ایچ ایس سمیت مختلف علاقوں میں کئی وارداتیں کرچکا ہے، ملزمان شہریوں سے اسلحے کے زور پر اے ٹی ایم مشین سے نکالی ہوئی رقم چھین لیتے تھے جن کی تلاش کافی عرصے سے کی گئی تاہم آج صبح واردات کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

پولیس کے مطابق آج صبح سر سید روڈ پر نجی بینک سے شہری نے 50 ہزار روپے کی رقم نکلوائی جسے 3 ملزمان نے لوٹ لیا جس پر لٹنے والے شہری نے قریب سے گزرتی ہوئی فیروز آباد تھانے کی پولیس موبائل کو آگاہ کردیا جس پر پولیس نے مدعی کو ساتھ لے کر ملزمان کا تعاقب شروع کیا اور کچھ ہی فاصلے پر ملزمان کو گھیر لیا۔

ملزمان اسماعیل، داؤد اور سعید کے قبضے سے لوٹی گئی 50 ہزار روپے کی رقم، 2 عدد موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ عادی مجرم ہیں جو لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائمز سمیت دیگر متعدد وارداتوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلوب تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  ماں پر تشدد کرنے والا بیٹا اور بہو گرفتاری کے بعد رِہا

Related Posts