راولپنڈی: ماں پر تشدد کرنے والے بیٹے اور بہو کے خلاف مقدمہ درج، پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد چھوڑدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: ماں پر تشدد کرنے والے بیٹے اور بہو کے خلاف مقدمہ درج، پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد چھوڑدیا
راولپنڈی: ماں پر تشدد کرنے والے بیٹے اور بہو کے خلاف مقدمہ درج، پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد چھوڑدیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :صادق آباد تھانے کی حدود میں گھریلو جھگڑے کے دوران ماں پر تشدد کرتے ہوئے بیٹے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین میں شدید غم وغصے کی لہر، سگی ماں پر تشدد کرنے والے بیٹے اور بہو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

متاثرہ خاتون کی بیٹی نے اپنی ماں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی تھی جس پرشہریوں کے شدید ردعمل کے بعد پولیس بھی حرکت میں آئی۔

سی پی او راولپنڈی پولیس محمد احسن یونس نے متاثرہ خاتون گلناز بی بی پر تشدد کی وائرل ہونے کے بعد  ملزم ارسلان اور اس کی اہلیہ بسمہ کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

بیٹے اور بہو کی سفاکی کا نشانہ بننے والی خاتون کی بیٹی زوبیہ میر کا کہنا ہے کہ متعلقہ تھانے میں شکایت کرنے کے باوجود پولیس نے ارسلان کو ایک گھنٹے بعد چھوڑ دیا اور کوئی کارروائی نہیں کی۔

گلناز بی بی کاکہنا ہے کہ ان کا بیٹا ارسلان گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے پہلے بھی ان پر تشدد کر چکا ہے لیکن انہوں نے جائیداد کیلئے لڑائی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں: آئین کے مطابق بنیادی انسانی حقوق مہیا کرنا ریاست کا فرض ہے۔شیریں مزاری

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا اپنی بیوی کی ایما پر مجھے تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔ ملزم کی سوتیلی بہن زوبیہ نے ایک علیحدہ ویڈیو میں بتایا کہ ارسلان نے ان پر بھی تشدد کیا جس کے نشان ان کے جسم پر موجود ہیں۔

Related Posts