کراچی بھر کے فائر فائٹرز کی جانب سے کام چھوڑ ہڑتال ، عوام کی جان و مال کو خطرہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi's fire stations closed as employees stage strike
کراچی بھر کے فائر فائٹرز کی جانب سے کام چھوڑ ہڑتال ، عوام کی جان و مال کو خطرہ

کراچی:کراچی بھر کے فائر فائٹرز کی جانب سے کام چھوڑ ہڑتال کی جا رہی ہے جس کے باعث عوام کی جان و مال کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

فائر فائٹر ویلفئیر آرگنائزیشن کے مطابق فائر بریگیڈ ملازمین نے کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ فائر فائٹرز کی جانب سے کراچی کے تمام اسٹیشنز پر متفقہ فیصلے کے تحت کام چھوڑ ہڑتال کی جا رہی ہے۔ملازمین کا کہنا ہے فائر فائٹرز اب کسی بھی حادثے کی صورت میں اسٹیشن سے فائر ٹینڈرز نہیں نکالیں گے۔

ملازمین کا مؤقف ہے کہ گزشتہ 17ماہ سے فائر رسک الاونس نہیں ملا، اس وقت تک کام شروع نہیں کریں گے جب تک فائر رسک الاؤنس نہیں ملتا۔فائرفائٹر ویلفئیر آرگنائزیشن کے مطابق ملازمین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں کی جا رہی اور 3 ماہ سے تنخواہ میں ہونے والا اضافہ بھی نہیں ملا۔

دوسری جانب چیف فائر آفیسر تحسین صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام آپریشنل فائر اسٹیشن کھلے ہیں لیکن فائر فائٹرز کے احتجاج کے باعث آپریشنل سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔تحسین صدیقی کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز کا احتجاج معمول بن چکا ہے، کراچی میں کسی بھی ہنگامی صورت میں آگ بجھانے کا کام ہر صورت کیا جائے گا۔چیف فائر آفیسر نے کہا کہ فائر فائٹرز نے آتشزدگی کی صورت میں کام کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Related Posts