اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ، سندھ پولیس کے اہلکار بھی تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ، سندھ پولیس کے اہلکار بھی تیار
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ، سندھ پولیس کے اہلکار بھی تیار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ حملوں میں تیزی لائی جارہی ہے، ایسے میں سندھ پولیس کے ایک اہلکار کی جانب سے اسرائیلی قابض افواج کے خلاف لڑائی میں شامل ہونے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

انسپکٹر جنرل سندھ پولیس کو لکھے گئے خط میں انسپکٹر فیاض احمد جانوری نے ان سے جہاد کی اجازت طلب کی ہے۔خط میں انسپکٹر فیاض احمد جانوری نے تنخواہ کا 10 فیصد فلسطینی عوام کے لیے وقف کرنے کی بھی درخواست کی۔

خط میں انسپکٹر فیاض احمد جانوری نے کہا کہ فلسطین کی آزادی تک جہاد میں شامل رہنے کی اجازت دی جائے۔

غزہ میں لاشیں رکھنے کی جگہ کم پڑ گئی، درد ناک ویڈیو

غزہ میں حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 2,300 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جن میں سے ایک چوتھائی بچے ہیں اور تقریباً 10,000 زخمی ہیں۔ اسپتالوں میں طبی سامان کی کمی ہے، جبکہ لاشوں کے رکھنے کے لئے جگہ ختم ہوچکی ہے۔

Related Posts