پاکستان ریلوے نے کراچی سرکلر ریلوے 16 نومبر سے شروع کرنے کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان ریلوے نے کراچی سرکلر ریلوے 16 نومبر سے شروع کرنے کا اعلان کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان ریلوے نے اچانک 5 روز بعد 16 نومبر سے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ڈویژنل سپرٹنڈنٹ (ڈی ایس) ریلوے کا کہنا ہے کہ 16 نومبر کو پپری سے اورنگی ٹاؤن تک 60 کلومیٹرکے سفر کا آغاز کردیا جائے گا اور ٹریک کے لیے 4 ٹرینیں مختص کردی گئی ہیں۔

ڈی ایس کے مطابق ٹرینیں 3، 3 گھنٹوں کے وقفے سے اپ اور ڈاؤن ٹریکس پر رواں دواں ہوں گی، صبح 7 بجے اورنگی ٹاؤن اسٹیشن سے پہلی ٹرین روانہ ہوگی، اس کے بعد صبح 10 بجے دوسری ٹرین روانہ ہوگی۔

واضح رہے کہ آج ہی سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کیس میں سندھ حکومت اور ریلوے کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے۔اعلیٰ عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ اور سیکرٹری ریلویز کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے وجوہات طلب کی ہیں۔

Image

گزشتہ دنوں پاکستان ریلوے نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی بحالی میں اب تک کی پیشرفت کی تفصیلات جاری کیں تھیں اور تمام صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے کے پہلے مرحلے میں کراچی سٹی اسٹیشن سے منگھو پیر تک 12 کلو میٹر ٹریک بحال کیا جاچکا ہے۔ جب کہ اورنگی اسٹیشن تک 14 کلومیٹر کا ٹریک مکمل کیاجائیگا جس پرکام جاری ہے۔

Related Posts