Friday, March 29, 2024

کراچی میں لڑکے نے باپ کو قتل کرکے، لاش کے ٹکرے ٹکرے کردیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: کراچی میں لڑکے نے باپ کو بے دردی سے قتل کرکے اُس کی لاش کے ٹکرے ٹکرے کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی الطاف حسین نے بتایا ہے کہ انویسٹی گیشن کے دوران پولیس ایسٹ زون نے سچل تھانے کی حدود افغان کوٹ کے علاقے سپرہائی وے سے ایک تھیلے سے لاش برآمد کرکے انکوائری شروع کردی۔

پولیس نے بتایا کہ 21 اپریل کو تھیلے میں سے لاش کے جلے ہوئے ٹکرے ملے، اُن کا کہنا تھا کہ مقتول کی شناخت مٹانے کے لیے لاش کا سر اور ٹانگیں تیز دھار آلے سے کاٹی گئی تھیں۔ مقدمہ نمبر 759/2022 دفعہ 302/334 کے تحت درج کیا گیا تھا۔

تفتیش کے دوران ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ کی نگرانی میں سب انسپیکٹر آفیسر سچل نے متوفی کے انگوٹھے کی بائیو میٹرک شناخت کے بعد اُس کی شناخت کا پتہ لگایا۔ تاہم، اس کی شناخت 52 سالہ محمد سلیم خلجی راجپوت کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک

پولیس نے تفتیش کے دوران مقتول کے لواحقین سے رابطہ کرکے ان کے بیانات لیے جبکہ مقتول کے موبائل نمبرز بھی حاصل کیے گئے۔

بعد ازاں باپ کے اس سفاکانہ قتل کے الزام میں مقتول کے بیٹے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ لڑکے نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ اس کا والد اسے مارتا تھا اور گھر میں لڑائی جھگڑا کرتا تھا جس کی وجہ سے اسے یہ انتہائی قدم اٹھانا پڑا۔

لڑکے نے بتایا کہ 21 اپریل کو اُس نے اپنے باپ کا سر پتھر مار کر کچل دیا تھا اور اُس کی لاش کے ٹکرے کرکے اسے افغان کوٹ کے علاقے میں پھینک دیا تھا، جس کے بعد اُس نے لاش کی ٹانگیں کاٹ دیں اور پھر انہیں جلا دیا اور اس کا سر قلم کرکے لیاری ندی میں پھینک دیا۔ تاہم، پولیس کے مطابق ملزم سے مزید پوچھ گچھ ابھی جاری ہے۔