کراچی کے شہریوں کیلئے بری خبر، کے الیکٹرک نے بجلی 2.89فی یونٹ مہنگی کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

K Electric seeks permission to make electricity more expensive

کراچی: شہر قائد کے شہریوں کے لئے بری خبر سامنے آگئی، کے الیکٹرک نے صارفین کیلئے بجلی 2.89 روپے فی یونٹ تک مہنگی کر دی۔

پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 1.09 سے 2.89 روپے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کا اطلاق یکم ستمبر 2020ٗ سے شروع ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ نیپرا نے بجلی ایک روپے باسٹھ پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی جس سے صارفین پر 165 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کی جانب سے اکتوبر 2019ء سے مارچ 2020ء تک کے دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ فیصلے کے مطابق بجلی ایک روپے62پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

نیپرا نے مالی سال 2019-20ء کی دوسری سہ ماہی یعنی اکتوبر سے دسمبر کیلئے صارفین پر 73 ارب روپے اور تیسری سہ ماہی جنوری سے مارچ کی مد میں 91 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دی۔

نیپرا کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد حکومت کی جانب سے نوٹفیکیشن کے بعد ہوگا۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔ یاد رہے کہ نیپرا نے اس حوالے سے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: اخلاقی حدود ریاست کا کام نہیں، فواد چوہدری نے انصار عباسی کو فاشسٹ قرار دے دیا

Related Posts