سکھ رہنما کا قتل، شواہد بھارت کو کئی ہفتے پہلے دے دئیے تھے۔جسٹن ٹروڈو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ہم نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے شواہد بھارت کو کئی ہفتے پہلے ہی دے دئیے تھے، امید کرتے ہیں کہ بھارت اس معاملے پر سنجیدگی دکھائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم سکھ رہنما کے قتل کے معاملے پر بھارت کے ساتھ تعمیری انداز سے کام کے خواہاں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 

کینیڈا کا بھارت کے خلاف تحقیقات کا اعلان

پریس کانفرنس کے دوران کینیڈین وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں امید ہے بھارت اس معاملے پر کینیڈا سے تعلقات استوار کرے گا تاکہ ہم اس انتہائی سنجیدہ معاملے کی تہہ تک پہنچ سکیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کینیڈین حکومت نے سکھ رہنما کے قتل پر بھارتی سفارتکار کو ملک بدر کرتے ہوئے بھارت کی نریندر مودی حکومت کے ملوث ہونے پر تحقیقات کا اعلان کردیا۔

پیر کے روز کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈین پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈین شہری اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے پیچھے بھارتی حکومت ملوث ہوسکتی ہے۔

خطاب کے دوران کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا کے انٹیلی جنس اداروں نے سکھ رہنما کی موت اور بھارتی ریاست کے مابین ایک ”قابلِ اعتماد تعلق“ کو نشان زد کیا ہے۔ ہم نے جی 20اجلاس میں بھی یہ مسئلہ اٹھایا۔

Related Posts