بلدیہ عظمیٰ کراچی میں عہدوں کی بندر بانٹ، اہم عہدوں پرجونیئرافسران تعینات

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی : بلدیہ عظمی کراچی میں عہدوں کی بندر بانٹ کا نکشاف ہوا ہے، اہم عہدوں پر جونیئر افسران کو بٹھا کر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، میونسپل کمشنر کی جانب سے ان تبادلوں کی مخالفت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی میں جونیئر افسران اہم عہدوں پر تعینات کردیے گئے، گریڈ19کے افسر کو ہٹا کر محکموں کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، حکم نامہ میں گریڈ18کے ڈائریکٹر سفاری پارک کو چڑیا گھر کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

مزید پڑھیں :بلدیہ عظمیٰ کراچی نے پٹیل پاڑہ میں فٹ پاتھ پر کھڑے رکشے توڑ دیئے

گریڈ19کے ڈائریکٹر چڑیا گھر کو ایچ آر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق خورشید شاہ کو منصور قاضی کی جگہ سینئر ڈائریکٹرکا اضافی چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خورشید شاہ کے پاس ڈائریکٹر ایڈمن و اکانٹس، کلچر و ریکریشن کا چارج بھی پہلے سے موجود ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ منصور قاضی زولوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حامل ہیں، میونسپل کمشنر نے ان تبادلوں کی مخالفت کی ہے۔

Related Posts