کہے دل جدھر کا مرکزی کردار چلبل پانڈے کیوں لگتا ہے؟ جنید خان کی وضاحت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کہے دل جدھر کا مرکزی کردار چلبل پانڈے کیوں لگتا ہے؟ جنید خان کی وضاحت
کہے دل جدھر کا مرکزی کردار چلبل پانڈے کیوں لگتا ہے؟ جنید خان کی وضاحت

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار جنید خان نے اپنی نئی فلم کہے دل جدھر کے مرکزی کردار کی بالی ووڈ سیریز دبنگ کے کردار چلبل پانڈے سے مماثلت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برصغیر پاک و ہند میں پولیس افسران کا تصور کم و بیش ایک جیسا ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنید خان اور منشا پاشا کی نئی فلم کہے دل جدھر رواں ماہ 17 دسمبر کے روز پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جو لال کبوتر کے بعد منشا پاشا کی دوسری فلم ہوگی۔ لال کبوتر نے مقامی و عالمی سطح پر کافی پذیرائی حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ترقی آگے بڑھنے میں ہے، خوشگوار باتیں سوچئے۔ہانیہ عامر کا ناقدین کو جواب

ماہرہ خان کی نانی رضیہ خانم انتقال کر گئیں

وجدان فلمز کے بینر تلے پروڈیوس کی گئی فلم کہے دل جدھر کی ہدایتکاری کے فرائض جلال رومی نے سرانجام دئیے۔ جنید اور منشا کے علاوہ فلم میں کامران باری، روما مائیکل، عتیقہ اوڈھو اور ساجد حسن نے بھی مختلف کردار نبھائے ہیں۔

فلم سازوں کے مطابق کہے دل جدھر دوستی کے سفر، زندگی میں تبدیلی اور خود کو دریافت کرنے کے متعلق کہانی پر مبنی ہے۔ اپنے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے اداکار جنید خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں پولیس افسران کا تصور ایک جیسا ہے۔

معروف اداکار جنید خان نے کہا کہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اگر آپ پاک فوج، انڈین آرمی، پولیس افسران یا مسلح سیکورٹی فورسز کو دیکھیں تو اپنے اپنے ملک کیلئے لڑنے والوں کی ہمیشہ مونچھیں ضرور ہوتی ہیں۔ اس پر غور کرنا ہوگا۔

اداکار جنید خان نے کہا کہ فوجی جوانوں اورپولیس کے سپاہیوں کیلئے مونچھ ہمیشہ سے طرۂ امتیاز رہی ہے۔ پاکستان میں پنجابی ثقافت اور بھارت میں جنوبی علاقوں کی بات کی جائے تو کہا جاتا ہے کہ اگر مونچھ نہیں تو کچھ نہیں۔

جنید خان نے ہنس کر کہا کہ اکثر مونچھوں کو مردانگی سے منسوب کیا جاتا ہے۔ پولیس افسران کے بارے میں سوچتے ہوئے آپ کی توجہ مردانگی کی طرف چلی جاتی ہے۔ ایسے کردار برے لوگوں کے خلاف اور انصاف کے حق میں لڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک پولیس افسر یا مسلح افواج کے افسر یا اہلکار کو بنیادی طور پر سب سے زیادہ متعلقہ ہیرو سمجھا جاتا ہے جو برائی سے لڑتا ہے اور حق کیلئے ڈٹ جاتا ہے۔ اچھائی کیلئے آواز اٹھاتا ہے۔ ایسے لوگوں کی مونچھیں ضروری سمجھی جاتی ہیں۔ 

 

Related Posts