جے یو آئی شیرانی کا عمران خان اور چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 جے یو آئی شیرانی گروپ کے وفد کی مولانا محمد خان شیرانی کی سربراہی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال، آئین و عدلیہ کیخلاف حکومتی یلغار اور جمہوریت و جمہوری اقدار کے قتلِ عام پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ 

زمان پارک آمد میں ہونے والی ملاقات سے متعلق جے یو آئی شیرانی کے میڈیا سیل کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف اور اتحادیوں کیخلاف جبر و فسطائیت کے جاری بدترین سلسلے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کی پہلی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی منظوری کیلئے تیار

علاوہ ازیں شیرانی گروپ نے چیئرمین تحریک انصاف کے ہائیکورٹ کے احاطے سے رینجرز کے ذریعے اغوا اور 9 مئی کو ملک بھر میں پرامن احتجاج کو پرتشدد بنانے اور جلاؤ گھیراؤ کے ساتھ نہتے پاکستانیوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔

جے یو آئی (شین) نے 9 مئی کے کو جلاؤ گھیراؤ سے املاک کو نقصان پہنچانے، 25 نہتے پاکستانیوں کو شہید 700 سے زائد کو زخمی کرنے والوں کو کٹہرے میں لانے کیلئے جامع تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا اور پی ٹی آئی کے خلاف ملک بھر میں جاری غیرقانونی کریک ڈاؤن کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔

جے یو آئی شین نے کہا کہ جمہور کی مرضی اور منشاء کو کچلنے کی کوششوں کو کسی طور قبول نہیں کیا جائے گا اورمیڈیا و آزاد اہلِ صحافت کیخلاف بدترین انتقامی کارروائیوں اور قومی وسائل کے بَل پر جھوٹے اور نفرت انگیز پراپیگنڈے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں جے یو آئی شین نے عدالتِ عظمیٰ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کا کیا اور استدعا کی کہ آئین، بنیادی حقوق اور ریاستی جبر و فسطائیت سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے عدالتِ عظمیٰ سے آگے بڑھ کر کردار ادا کرے۔

Related Posts