جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کراچی میں 654ملازمین بھرتی کرنے کی تیاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کراچی میں 654ملازمین بھرتی کرنے کی تیاری
جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کراچی میں 654ملازمین بھرتی کرنے کی تیاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: حکومت سندھ کے محکمہ صحت کی جانب سے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کراچی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول کو حکم دیا گیا ہے کہ آپ کو وزیر اعلیٰ سندھ نے بحیثیت متعلقہ اتھارٹی اجازت دی ہے کہ سینٹر میں ملازمین کی کمی کی وجہ سے آپ 89کے لئے کانٹی جینسی بنیادوں پربھرتیاں کرسکتے ہیں تاکہ سینٹر کے معاملات کو بااحسن و خوبی چلایا جاسکے۔

محکمہ صحت کے سیکشن آفسیر DM-1کی جانب سے 18اپریل کو جاری ہونے والے نوٹی فکیشن نمبرNO.SO(DM)2-338/2022/JPMCمیں کہا گیا ہے کہ مذکورہ 654بھرتیاں اسکیل ون سے لیکر گریڈ 16تک ہونگی،اور یہ بھرتیاں بھی سلیکشن کمیٹی کرے گی،جو رولز اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرے گی،لیٹر میں مزید وضاحت کی گئی کہ یہ بھرتیاں اسکیل ون سے لیکر گریڈ 16تک ہونگی مگر ان میں خالی پوسٹوں کے حساب سے ملازمین بھرتی کئے جائیں گے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونیو الے مراسلے میں مزید لکھا گیا ہے کہ اسکیل 1سے گریڈ16تک کی ان سامیوں کے لئے اشتہار دیا جائے گا، جب کہ بجٹڈ پوسٹوں کے پیش نظر اسکیل ایک تا گریڈ 16کی پوسٹوں کوکم یا بڑھایا جاسکتا ہے تاہم بجٹ وہی رہے گا، مذکورہ اسامیوں کے لیے صرف سندھ کے ڈومیسال کے حامل افراد کو ہی بھرتی کیا جاسکے گا۔سیکرٹری محکمہ خزانہ سندھ، پرسنل سیکرٹری برائے وزیر صحت اور پرسنل سیکرٹری برائے سیکرٹری محکمہ صحت کو اس کی کاپیاں بھیجی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: جناح اسپتال کے شعبہ امراضِ سینہ میں غفلت و ناقص کارکردگی کیخلاف انکوائری شروع

ادھر لیٹر جاری ہونے کے بعد بعض ایسوسی ایشنوں اور مافیا کی جانب سے مارکیٹ میں بھرتیوں اور اسامیوں کے ریٹ بھی جاری کردئیے گئے ہیں جس میں لالچ دیا جارہا ہے کہ فی الوقت عارضی بنیادوں پر بھرتیاں کی جارہی ہیں تاہم بعد میں انہیں ملازمین کو ریگولر کیا جائے گا۔

Related Posts