جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ملازمین کا این جی اوز کے خلاف احتجاج کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جناح اسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے 50 بستروں کی گنجائش باقی رہ گئی
جناح اسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے 50 بستروں کی گنجائش باقی رہ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ملازمین نے غریب مریضوں اورعملے سے سروسز چارجز کے نام پر رقم بٹورنے پر غیر سرکاری تنظیموں ( این جی اوز) کے خلاف احتجاج کی تیاری کرلی ہے۔

جناح اسپتال کے مختلف شعبہ جات میں کئی سالوں سے تقریبا ایک درجن غیر سرکاری تنظیمیں بھی فعال ہیں جو مریضوں ،ان کے تیماداروں اور عملے سے سی ٹی اسکین، ایم آر آئی اور دیگر لیبارٹری سہولتوں کی فراہمی میں سروسز چارجز کے نام پر پیسے بٹور رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:یا اللہ یارسول ، بینظیر بے قصور،پرویزمشرف کی سزائے موت پربلاول ، بختاوراورآصفہ بھٹو کی ٹویٹس

اس صورتحال پر ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن سندھ، پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف آرگنائزیشن، ینگ نرسز آرگنائزیشن، پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسو سی ایشن و دیگر نے ان این جی اوز کے خلاف مشترکہ طور پر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

سول اسپتال کراچی میں بھی کئی وارڈز این جی او کے زیر انتظام چلائے جارہے ہیں لیکن وہاں مریضوں سے کوئی رقم وصول نہیں کی جاتی ۔

Related Posts