لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پیر کو پی ٹی آئی کی سینئر رہنما اور پنجاب کی سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پی ٹی آئی رہنما کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالتی کارروائی کے دوران تفتیشی افسر نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تو ڈاکٹر یاسمین راشد کی میڈیکل رپورٹ بھی پیش کر دی گئی۔
جس پر تفتیش کار نے بتایا کہ انہیں سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور ہسپتال کی رپورٹ کے مطابق اب ان کا بلڈ پریشر نارمل ہے۔
مزید پڑھیں:راولپنڈی، ہمیں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اجازت نہیں۔وکیل کا شکوہ
پنجاب کے سابق ایڈووکیٹ جنرل اویس احمد نے عدالت میں یاسمین راشد کی نمائندگی کرتے ہوئے طبی بنیادوں پر جسمانی ریمانڈ کی منظوری کے خلاف دلائل دیے۔تاہم عدالت نے انہیں تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔