سابق صوبائی وزیر سعید الحسن نے بھی پی ٹی آئی چھوڑدی

سابق صوبائی وزیر سعید الحسن نے بھی پی ٹی آئی چھوڑدی

گوجرانوالا: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی وزیر سید سعید الحسن نے بھی پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔

پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سعید الحسن پنجاب کے صوبائی وزیر اوقاف کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

سعید الحسن کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 9 مئی کو اندوہناک واقعات نے مجھے اور حلقے کے عوام کو ذہنی اذیت پہنچائی، 9 مئی کو فوجی تنصیبات نذر آتش کیا گیا، اس دوران شہداء کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا گیا۔

مزید پڑھیں:جناح ہاؤس حملہ کیس:ڈاکٹر یاسمین راشد کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پی ٹی آئی سابق صوبائی وزیر سعید الحسن نے کہا ہے کہ میں اور میرے حلقے کے عوام 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

باخبر رہنے کے لئے ہماری اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں
تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں

Verified by ExactMetrics