افسوس ہے زبان کو بنیاد بنا کر ملک کی یکجہتی کو نقصان پہنچایا جارہا ہے،خرم شیرزمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف کے غلام مسلسل عوام کا صبر آزما رہے ہیں، خرم شیرزمان
آئی ایم ایف کے غلام مسلسل عوام کا صبر آزما رہے ہیں، خرم شیرزمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے اپنے اہم ویڈیو بیان سندھ حکومت کو بلدیاتی بل سے متعلق مذاکرات کی دعوت دے دی۔

رہنماء تحریک انصاف خرم شیر زمان نے کہا کہ گزشتہ روز سندھ حکومت کا ایم کیو ایم کارکنان و منتخب نمائندوں کیساتھ نارواں سلوک کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی سندھ کا دل ہے اس شہر میں ملک بھر کے لوگ بستے ہیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ آصف زرداری، بلاول زرداری اور مراد علی شاہ کو مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں۔میری دعوت قائد اعظم کے سنہرے اصول اتحاد تنظیم ایمان کی بنیاد پہ ہیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ افسوس ہے کہ زبان کو بنیاد بنا کر ملک کی یکجہتی کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ سندھ حکومت کا بلدیاتی بل ایک کالا قانون ہے۔ سندھ کے عوام کی بہتری کیلئے بلدیاتی بل میں مل بیٹھ کر ترمیم کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: پرامن ریلی پر طاقت کا استعمال،سندھ اسمبلی میں ڈکٹیٹرشپ قائم ہے، حلیم عادل شیخ

خرم شیر زمان نے کہا کہ 73 کا آئین متفقہ تھا خواہش ہے اسی طرح بلدیاتی قانون بھی متفقہ طور پر منظور ہو.یہ معاملہ صرف کراچی کا نہیں بلکہ صوبہ بھر کی بہتری کے لیے ہے۔

Related Posts