چائے والا وزیر اعظم بن جائے تو یہی ہوگا۔احتجاج کے دوران طالبہ کی مودی پر تنقید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چائے والا وزیر اعظم بن جائے تو یہی ہوگا۔احتجاج کے دوران طالبہ کی مودی پر تنقید
چائے والا وزیر اعظم بن جائے تو یہی ہوگا۔احتجاج کے دوران طالبہ کی مودی پر تنقید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دہلی: بھارت میں ملک گیر احتجاج کے دوران یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے نریندر مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا چائے والا وزیر اعظم بن جائے تو یہی ہوگا، جو ہورہا ہے۔

دارالحکومت دہلی کی جواہر لعل یونیورسٹی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے طالبہ نے کہا کہ جو حکومت عوام نے ووٹ دے کر چنی، آج وہی ان کا منہ نوچ رہی ہے۔

شہریت کے متنازعہ قانون کے خلاف بھارت کی متعدد ریاستوں میں شدید احتجاج جاری ہے۔میڈیا نمائندگان نے ایک طالبہ سے سوالات کیے تو اس نے مودی سرکار کی قلعی کھول کر رکھ دی۔

قانون کی طالبہ نے سوال کیا کہ پولیس کا کام کیا ہے؟ جواب آیا پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی ذمے دار ہوتی ہے۔ طالبہ نے پوچھا کیا بھارتی پولیس اپنا کام کر رہی ہے؟ جواب نفی میں آیا۔

طالبہ نے پوچھا بتائیے بھارت میں سپریم کورٹ سمیت عدلیہ کا کیا کام ہے؟ جواب آیا شہریوں کو انصاف فراہم کرنا۔ انصاف پر مبنی درست فیصلے کرنا۔ اس نے پوچھا کیا بھارتی عدلیہ اپنا کام ٹھیک طریقے سے کر رہی ہے؟ جواب آیا، نہیں۔

احتجاج کو درست قرار دیتے ہوئے طالبہ نے کہا کہ اگر آپ ملک کو چائے بنانے والے کے سپرد کردیں تو وہی ہوگا، جو ہورہا ہے۔ ہم اگر حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں تو بالکل ٹھیک ہے۔ اسے غلط نہ کہا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  بھارت کے شہر کلکتہ میں وزیراعظم نریندر مودی کی آمد پر ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے  جس پر وزیراعظم کو  گاڑی کے بجائے ہیلی کاپٹر کے ذریعے وزیراعلیٰ  کے گھر پہنچنا پڑا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دو روز قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو متنازع شہریت ترمیمی قانون کے حوالے سے شدید مزاحمت کا سامنا ہوا اور ایسا ہی ریاست مغربی بنگال کے دورے پر بھی ہوا۔

مزید پڑھیں: مودی کی آمد پر ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے 

Related Posts