اسرائیل کی بدترین دہشت گردی، شام پر ایک دن میں دو بار فضائی حملہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی’سانا‘ کے مطابق جمعے کی صبح دمشق کے جنوب مغرب میں واقع مقامات کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ شامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حملے اسرائیلی فوج نے کیے ہیں جو چوبیس گھنٹے میں اپنی نوعیت کا دوسرا فضائی حملہ ہے۔

24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں دمشق کے قریب یہ دوسرا اسرائیلی حملہ ہے کیونکہ شام کے دارالحکومت کے قریب جمعرات کو صبح سویرے اسرائیلی بمباری میں دو شامی فوجی زخمی ہوئے تھے۔

جُمعے کے روز ’سانا‘ نے ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ “آج ٹھیک 12:17 بج کر سترہ منٹ پراسرائیلی دشمن نے مقبوضہ شام کے گولان کی سمت سے میزائلوں سے فضائی حملہ کیا، جس میں دمشق کے قریب ایک مقام کو نشانہ بنایا گیا۔

ذریعہ نے مزید کہا کہ “ہمارے فضائی دفاع نے دشمن کے میزائلوں کو روکا اور ان میں سے کئی کو مار گرایا۔ ذریعے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت سے املاک کو نقصان پہنچا۔

اس سے پہلے’سانا‘ نے کہا تھا کہ جمعہ کو دمشق کے آس پاس میں آدھی رات کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اسرائیلی میزائلوں نے دمشق کے جنوب مغرب میں شامی حکومت اور ایران نواز فورسز کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

آبزرویٹری نے مزید کہا کہ میزائل حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بمباری میں ایک اسلحہ ڈپو تباہ ہوگیا۔

آبزرویٹری کے مطابق اس ماہ اسرائیل نے شام میں چھ فضائی حملے کیے ہیں۔

گذشتہ ہفتے شمالی شام کے حلب بین الاقوامی ہوائی اڈے کو مارچ کے مہینے کے دوران دوسری بار اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔ آبزرویٹری کے مطابق تہران کے حامی گروپوں کے اسلحے کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔

گذشتہ برسوں کے دوران اسرائیل نے شام میں سیکڑوں فضائی حملے کیے، جن میں شامی فوج اور ایرانی اور لبنانی حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان میں الگ الگ علاقوں میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ڈپو شامل ہیں۔

Related Posts