اسرائیل کا ایران پر ایک اور بڑا حملہ، دیکھئے کن کن مقامات کو نشانہ بنایا گیا؟

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
امراء کی سازشیں بے نقاب!
zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو الجزیرہ

ایرانی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ دارالحکومت تہران میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جو اسرائیل کے ایک تازہ فضائی حملے کا نتیجہ ہیں۔

یہ حملے ایران کی جانب سے گزشتہ رات اسرائیل پر کیے گئے میزائل حملے کے جواب میں کیے گئے ہیں، جن میں کم از کم 10 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی اور شدید مالی نقصان ہوا۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے اطلاع دی ہے کہ دو میزائل جیسے گولے تہران کے وسطی علاقوں میں گرے، جس کے نتیجے میں شدید دھماکے ہوئے۔

ایرانی ذرائع نے بتایا ہے کہ تہران کی فضاؤں میں اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے فضائی دفاعی نظام متحرک ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کی وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر، ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق تنصیبات اور ایندھن کے ذخائر کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی چینل 13 کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے تہران میں فضائی دفاعی نظام اور پاسدارانِ انقلاب کی عمارتوں پر حملے کیے۔

ایرانی حکومت نے اس صورتحال کے پیش نظر اعلان کیا ہے کہ آج رات سے تہران کی میٹرو اسٹیشنز کو پورے دن کے لیے پناہ گاہوں (شیلٹرز) میں تبدیل کر دیا جائے گا، جو اس بات کی علامت ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان فضائی حملوں کا سلسلہ ابھی جاری رہ سکتا ہے۔
یہ تازہ بمباری اس کے بعد سامنے آئی ہے جب آج صبح اسرائیلی فوج نے ایران کے ایٹمی ری ایکٹرز کے قریب رہنے والے شہریوں کو گھروں سے نکل جانے کی وارننگ جاری کی، جو ان مقامات کو نشانہ بنانے کی تیاری کا اشارہ ہے۔
ادھر اسرائیلی وزیرِ دفاع یسرائیل کاٹز نے ان حملوں کو “طاقتور ضربیں” قرار دیا، تاہم اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج کے اندر بعض حلقے وزیر کے ایران کو “جلانے” کی دھمکی پر تحفظات رکھتے ہیں اور اس بیانیے پر اختلافات بھی پیدا ہو چکے ہیں۔
مشہد پر بمباری:
اسی تناظر میں اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کے مشرقی شہر مشہد میں واقع ایک ہوائی اڈے پر موجود ایندھن بھرنے والے طیارے کو نشانہ بنایا ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایران پر شروع کی گئی کارروائیوں کے بعد اب تک کا سب سے طویل فاصلے سے کیا گیا حملہ تھا، جو 2300 کلومیٹر دور سے انجام دیا گیا۔

مشہد میں امام رضا کے مزار کے قریب ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے، جو اسرائیلی افواج کی بمباری کا نتیجہ ہے۔ اس سے قبل آج، ایرانی میڈیا نے مشہد شہر میں ایک دھماکے کی اطلاع دی تھی اور شہر کے ایک نامعلوم مقام سے اٹھتے ہوئے کالے دھوئیں کے مناظر نشر کیے گئے تھے۔
اسی سلسلے میں، ایرانی ذرائع ابلاغ نے اس سے پہلے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل نے جنوبی ایران کے شہر شیراز کے مختلف علاقوں کو بھی نشانہ بنایا ہے، جبکہ ایک اسرائیلی فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ وسطی ایران کے شہر اصفہان میں واقع ایک ایٹمی تنصیب پر بھی بمباری کی گئی ہے۔

Related Posts