آئی ایس پی آر کے ڈرامہ سیریل صنفِ آہن کی مردانہ کاسٹ سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایس پی آر کے ڈرامہ سیریل صنفِ آہن کی مکمل کاسٹ سامنے آگئی
آئی ایس پی آر کے ڈرامہ سیریل صنفِ آہن کی مکمل کاسٹ سامنے آگئی

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے نئے ڈرامہ سیریل صنفِ آہن کی مردانہ کاسٹ سامنے آگئی جبکہ خواتین فنکاروں کے ناموں کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل صنفِ آہن کو عمیرہ احمد نے تحریر کیا جس کی کہانی پاک فوج کی خواتین افسران اور کیڈٹس کے گرد گھومتی ہے۔ کاسٹ میں اداکارہ سجل علی، یمنیٰ زیدی، سائرہ یوسف، کبریٰ خان اور رمشا خان شامل ہیں۔

ڈرامہ سیریل صنفِ آہن کی کاسٹ میں 5 اہم اور مرکزی کرداروں کیلئے 5 خواتین فنکاروں کے نام فائنل کیے جانے کے بعد مرد اداکاروں کے نام بھی سامنے آئے جن میں علی رحمان خان، اسد صدیقی، عاصم اظہر، شہریار منور اور عثمان مختار شامل ہیں۔

تاہم ڈرامہ سیریل صنفِ آہن کی مکمل کاسٹ تاحال فائنل نہیں ہوئی کیونکہ ڈرامے میں مرکزی کرداروں کے علاوہ مہمان اداکار اور خصوصی فنکاروں سمیت دیگر اہم کرداروں کیلئے سینئر اداکاروں کو بھی شامل کیے جانے کی اطلاعات سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔ 

صنفِ آہن کی کہانی پانچ خواتین کیڈٹس اور ان کے مدِ مقابل اداکاری کے جوہر دکھانے والے مرد حضرات کے گرد گھومتی نظر آتی ہے تاہم آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ صنفِ آہن کی کہانی کو 5 محبت کی کہانیاں نہ سمجھا جائے بلکہ یہ اس سے بڑھ کر ہے۔

ڈرامے میں پاک فوج کے جذبۂ حب الوطنی اور شوقِ شہادت میں خواتین کیڈٹس اور خاتون فوجی افسران و اہلکاروں کا کردار واضح کیا جائے گا جو گزشتہ ادوار میں بننے والے ایلفا براوو چارلی، آہن اور پرواز ہے جنون سمیت دیگر ڈراموں سے مختلف کہانی ہوگی۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی اور سجل علی قبل ازیں 2014 میں کس کس سے کہوں، ایک کہانی ان سنی میں کام کرچکے ہیں جو ڈرامہ سیریل صنفِ آہن میں بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔ ڈرامے کی ہدایات مشہورومعروف فلم ساز ندیم بیگ دیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: فریال محمود کا مختصر لباس میں رقص، لیک ویڈیو پر عوام کی شدید تنقید

Related Posts