پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیرہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، فضل الحق فاروقی اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں جبکہ ابرار احمد کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اب تک ٹورنامنٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 3 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے 2 میں اسے کامیابی ملی جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 8، لاہور اور راولپنڈی کے میچز کراچی منتقل کئے جانے کا امکان
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو چار میچ میں سے صرف ایک میں ہی کامیابی مل سکی ہے جبکہ تین میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔