پی ایس ایل 8، لاہور اور راولپنڈی کے میچز کراچی منتقل کئے جانے کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان سپرلیگ کے بقیہ تمام میچز پنجاب سے کراچی منتقل کئے جانے کا امکان ہے، پی سی بی نے اس حوالے سے مشاورت کیلئے فرنچائزز کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا۔

پی سی بی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میچز کرانے کیلئے پچاس کروڑ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ضلعی حکومت نے میچز کرانے کیلئے 50 کروڑ روپے کے بل بھیج دیے ہیں، بل لائٹنگ، کھانے اور سیکیورٹی کی مد میں بھیجے گئے ہیں، پی سی بی نے کھانے پینے کی مد میں پانچ کروڑ کی ادائیگی کردی ہے، کراچی میں میچز کرانے کیلئے یہ اخراجات ادا کرنے نہیں پڑتے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے سیکیورٹی فورسز کے کھانے کی مد میں صرف تین کروڑ لئے ہیں۔ پی سی بی یہ اخراجات بچانے کے لیے میچز کراچی منتقل کرسکتا ہے۔

کرکٹ بورڈ کی جانب سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں یہ تعین کیا جائے گاکہ اگر یہ پیمنٹ کرنی ہے تو کون یہ بوجھ برداشت کرے گا۔ میچز کراچی منتقل کرنے ہیں تو وہ کتنے ہوں گے، یاد رہے کہ فائنل سمیت مجموعی طور پر نو میچز کی میزبانی لاہور نے کرنی ہے۔

Related Posts