اسلام آباد،ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1150 سے تجاوز کر گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد،ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1150 سے تجاوز کر گئی
اسلام آباد،ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1150 سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی مچھر سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1150 سے تجاوز کر گئی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ضعیم ضیاء کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی مچھر سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1151 ہو گئی۔

ڈینگی سے متاثرہ اسلام آباد کے 218 شہری اسلام آباد و راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں،536 مریض صحتیاب ہوکر ہسپتالوں سے ڈسچارچ ہوچکے تاہم ڈینگی متاثرہ 5 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

ڈی ایچ او کے مطابق گزشتہ روز ڈینگی کے مزید121 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ رواں سیزن کے دوران ڈینگی کے سب سے زیادہ 360 کیسز ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں لائے گئے۔

بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں 87، ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی میں 19، پمز میں 53، پولی کلینک میں 62، فیڈرل جنرل اسپتال میں 139، سی ڈی اے اسپتال میں ڈینگی کے 16 مریض لائے گئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 955نئے کیسز رپورٹ، 29مزید شہری جاں بحق

جڑواں شہروں کے نجی ہسپتالوں و لیبارٹریز میں بھی اسلام آباد کے 350 سے زائد مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق کی گئی۔ اسلام آبادکے کل کیسز میں سے771 کیسز دیہی علاقوں،380 کیسز شہری علاقوں کے ہیں۔

Related Posts