ڈاکٹر عبدالقدیرخان کا وزیراعلیٰ سندھ کو لکھا گیا آخری خط منظرعام پر آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈاکٹر عبدالقدیر کا وزیراعلیٰ سندھ کو لکھا گیا آخری خط منظرعام پر آگیا
ڈاکٹر عبدالقدیر کا وزیراعلیٰ سندھ کو لکھا گیا آخری خط منظرعام پر آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ڈاکٹرعبدالقدیرخان مرحوم نے 4 اکتوبر کو آخری خط تحریر کیا تھا۔ جس میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بھیجے جانے والے پھولوں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ الحمداللہ میری طبیعت میں بہتری ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر نے خط میں لکھا تھا کہ مجھے خوشی ہے میرے صوبے کے وزیراعلیٰ نے مجھے یاد رکھا۔انہوں نے مزید تحریر کیا تھا کہ ایسا لگتاہے وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب میرے مرنے کی اچھی خبر سننے کے انتظار میں ہیں۔

اُنہوں نے اپنی آخر خط تحریر کیا تھا کہ اس مشکل وقت میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یاد رکھا میں ممنون ہوں۔یاد رہے کہ آج صبح محسن پاکستان اور نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 85 برس کی عمر میں دار فانی کو خیر باد کہہ گئے تھے۔

مزید پڑھیں: صدر اور وزیر اعظم کی ڈاکٹر قدیر کی نماز جنازہ میں عدم شرکت، صرف وزیر اعلیٰ سندھ شریک ہوئے

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ اسلام آباد کے ایچ 8 قبرستان میں سپردخاک کیا گیا جبکہ ان کی نماز جنازہ میں سیاسی و عسکری قیادت سمیت عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی اور اپنے محسن پاکستان کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

Related Posts