اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو مراد سعید کی گرفتاری سے روک دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقدمات کی تفصیلات آنے تک پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی گرفتاری سے پولیس کو روک دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس ارباب محمد طاہر نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست گزار کی جانب سے شیر افضل مروت ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ میرے موکل کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں میں جاری انکوائری اور تفتیش کی تفصیلات فراہم کی جائیں جبکہ درخواست پر فیصلہ آنے تک مراد سعید کو گرفتار کرنے سے روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کو انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنا چاہئیے، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ آئندہ سماعت تک مراد سعید کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ فریقین کو بلا کر پوچھ لیتے ہیں، مناسب احکامات جاری کریں گے۔

عدالت نے پولیس اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے تک مراد سعید پر درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں ۔

Related Posts