سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث چھ رکنی گروہ گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mufti Ikramullah Niazi

اسلام آباد سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث چھ رکنی گروہ گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمونیشن اور آ لا ت تیا ری ڈکیتی برآمد کرلیے گئے۔

تفصیلا ت کے مطا بق ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے ضلع بھر کے افسران کو ڈکیتی اور اسٹر یٹ کر ائم کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی برآمد گی کا ٹا سک دیا۔

ان ہد ایا ت کی روشنی میں ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے ڈی ایس پی سی آئی اے حا کم خا ن کی زیر نگر انی سب انسپکٹر طا ر ق رئوف، اے ایس آئیز عاصم زید ی ، ذوالفقار علی معہ دیگر ملازمان کی زیرنگرانی پولیس ٹیم نے ڈکیتی اور سٹر یٹ کر ائم کی وارداتو ں میں ملوث گر وہ کے06 ملزمان کو تھا نہ شہزاد ٹا ئون کے علا قہ سے گرفتار کر لیا۔

ملزمان میں شیرازولد ریا ض الر حمان سکنہ جگیو ٹ اسلام آ باد، جواد علی ولد شیر داد سکنہ جگیو ٹ اسلام آ باد، عاقب ولد محمود سکنہ جگیو ٹ اسلام آ باد،محمد احسان عرف شانا ولد محمد سر ور سکنہ جگیو ٹ اسلام آ باد ، حفیظ اختر ولد اکسیر سکنہ جگیو ٹ اسلام آ باد اور وحید گل ولد غنی احمد سکنہ نصیر آ بادراولپنڈی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب، گوجرانوالہ میں بڑی کارروائی، کالعدم القاعدہ برصغیر کے 5 دہشت گرد گرفتارہو گئے

ملزمان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا ، ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گن پوائنٹ پر وارداتیں کرتے تھے، ملزمان کے خلاف تھانہ آئی نائن، کھنہ اور شہزاد ٹاون میں مقدمات درج ہیں ۔ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے سی آئی اے پولیس ٹیم میں شامل افسران وملازمان کی اس اچھی کا رکردگی کو سراہا ہے ۔

Related Posts