وزیر اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے کراچی میں ملاقات کی۔

وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے ارکان اسمبلی میں فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل، سید آفریدی، اشرف قریشی، عالمگیر خان، عطااللہ خان، کیپٹن (ر) جمیل خان، فہیم خان، لال چند ملہی، اکرم چیمہ، اسلم خان، نجیب ہارون، سیف الرحمان محسود، رمیش کمار، نصرت واحد، نزہت پٹھان، عبدالشکور شاد اور سمیہ ندیم شامل تھیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو، وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، وفاقی وزیر بحری امور سید علی زیدی، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی عثمان ڈار اور گورنر سندھ عمران اسماعیل موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے آرڈیننس سے تاجر برادری کے لیے مزید آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو تاکید کی کہ وہ اپنے حلقوں میں عوام کے مسائل حل کرانے پر بھرپور توجہ دیں۔ اپوزیشن اس لیے شور مچا رہی ہے کہ ہم نے ان کی کرپشن پکڑی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی طویل جدوجہد ہے جس کا مقصد غریب عوام کی خدمت کرنا اور ان کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔اندرون سندھ کے علاقوں پر خصوصی توجہ دیں جہاں انتہائی غربت اور کسمپرسی ہے۔