آپ کی صحت کیلئے سیب زیادہ فائدہ مند ہے یا سیب کا جوس؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علامتی فوٹو

سیب میں قدرت نے آئرن کا خزانہ رکھنے کے ساتھ ساتھ بہت سی بیماریوں سے بچانے کی خوبیاں بھی رکھی ہیں۔

انگریزی کی ایک کہاوت ‘دن میں ایک سیب کا استعمال آپ کو ڈاکٹر سے دور رکھے’ تو سنی ہی ہوگی جی بالکل یہ درست ہے کہ سیب میں قدرت نے ایسے فائدے رکھے ہیں جو آپ کو بہت سی بیماریوں سے بچا سکتے ہیں۔

یہ ایک عام سا سوال ہے جو ہر کسی کے ذہن میں آتا ہے لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ ایک سیب فائبر، وٹامنز اور منرلز کا مکمل خزانہ ہے جب کہ سیب کے جوس کیلئے 4 سے 5 سیب کا استعمال کیا جاتا ہے  جس سے شوگر اور کیلوریز کی مقدار میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے جو صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

مزید برآں سیب میں حل پذیر فائبر ہوتا ہے جو  نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور آنتوں میں فائدہ مند بیکٹیریا کو فروغ دیتا ہے جب کہ  یہ فائبر جوس نکالنے کے دوران ضائع ہو جاتا ہے۔

 اس کے علاوہ سیب آئرن سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم میں خون کی کمی کو دور کرسکتا ہے لہٰذا سیب کو کھانا اس کا جوس پینے سے زیادہ فائدہ مندہ ہے۔

Related Posts