آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کا 2020ء میں دورۂ پاکستان کاعندیہ، سیکیورٹی تسلی بخش قرار

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور : پاکستان کے دورے پر آئے آئرلینڈ اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ حکام نے پی سی بی کے عہدیداروں سے ملاقات میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی میں تعاون کا یقین دلادیا۔

کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین راس میکولم، چیف ایگزیکٹو وارن ڈیوٹرم اور انگلینڈ اینڈویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن نے لاہور میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا۔ذرائع کے مطابق غیر ملکی مہمانوں کو سیکورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آفیشلز نے سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا، گرین شرٹس کا جولائی میں دورہ آئرلینڈ پہلے سے ہی شیڈول ہے۔ بورڈ حکام سے ہونے والی اس ملاقات میں آئرش حکام نے اگلے برس پاکستان میں ٹیم بجھوانے کا عندیہ دیتے ہوئے اس بات پراتفاق کیا کہ اس سلسلے میں فیوچر ٹورز پروگرام میں سے کوئی ونڈو تلاش کرنا ہوگی۔

اس معاملے پر مزید بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔دوسری جانب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کے لیے بحالی کے لیے کی جانے والی کوششیں زبردست ہیں۔ اسی طرح اعتماد بڑھتا رہا تو پاکستان میں ایک بارپھر پہلے کی طرح ٹیمیں آکر ضرور کھیلیں گی۔

Related Posts