عراقی مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں،40افراد ہلاک ،180 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
5560 روپے کا ایک کلو آٹا
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

iraq protest killed
عراقی مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں،40افراد ہلاک ،180 زخمی

بغداد:عراق کے دارالحکومت بغداد اور جنوبی شہروں میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں تشدد کے واقعات میں کم سے کم40افراد ہلاک اور180 زخمی ہوگئے ۔

عرب ٹی وی کے مطابق عراق کے جنوبی شہر الناصریہ میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان خونریز جھڑپیں ہوئی ہیں اور سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کے خلاف سخت کریک ڈاوان کیا ہے جس کے نتیجے میں بائیس افراد مارے گئے ہیں اور 152 افراد زخمی ہوئے ۔

مظاہرین نے ناصریہ شہر میں دریائے فرات پر دو پلوں النصر اور الزیتوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔نجف میں دوسرے روز بھی صورت حال کشیدہ رہی ۔ شہر میں بدھ کی شب مظاہرین نے ایران کے قونصل خانے کو نذرآتش کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: عراقی مظاہرین نے نجف میں ایرانی قونصل خانے کو آگ لگادی، آٹھ افراد ہلاک

جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے کریک ڈاؤن کیا ،مقامی حکام نے ناصریہ اور نجف میں تشدد کے ان واقعات کے بعد کرفیو کے نفاذ کی مخالفت کی ہے اور ایک سرکاری بیان کے مطابق حکومت نے ملک میں جاری بدامنی پر قابو پانے کے لیے فوج کی قیادت میں ایک کرائسیس سیل کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

عراق کا جنوبی صوبہ ذی قار حالیہ حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں میں دارالحکومت بغداد کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور ناصریہ اسی کا صوبائی دارالحکومت ہے۔

Related Posts