اداکار فیصل قریشی ڈرامےکی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

faisal qureshi injured
اداکار فیصل قریشی ڈرامےکی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : اداکار فیصل قریشی نے رواں سال اکتوبر میں اپنے مارننگ شو سلام زندگی کی آخری قسط کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ جلد نئے پروجیکٹس پر کام کرتے نظر آئیں گے اور اب ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے اپنے نئے ڈراموں کی شوٹنگ بھی شروع کردی۔

اداکار نے حال ہی میں اعلان کیا کہ وہ مارننگ شو کے بعد بول ٹیلی ویژن کے گیم شو کی میزبانی کرتے نظر آئیں گے اور اب اداکار کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کسی ڈرامے کی شوٹنگ کررہے ہیں۔

تاہم فیصل قریشی کی اس ویڈیو کو دیکھ کر مداح کافی پریشان ہورہے ہیں، کیوں کہ اداکار اس ویڈیو میں ایک ایسے سین کی شوٹنگ کررہے ہیں جس میں انہیں تین گولیاں لگی ہیں۔اس سین کو شوٹ کرانے کے بعد اداکار کی ایک تصویر بھی شیئر ہوئی جس میں نقلی گولی لگنے سے ان کی پیٹ پر زخم بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور اداکارہ اقرا عزیز کا اپنے منگیتر یاسر حسین کی سالگرہ کے موقع پران کیلئے محبت بھرا پیغام

بعدازاں ایک اور ویڈیو میں فیصل قریشی نے بتایا کہ وہ ٹھیک ہیں البتہ ان کے ساتھ موجود ٹیم ممبر کا کہنا تھا کہ وہ صرف جھوٹ بول رہے ہیں اور ان کی پیٹ پر شدید زخم بن گیا ہے۔اس سین کی شوٹنگ کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ فیصل قریشی کسی ایسے ڈرامے کی شوٹنگ کررہے ہیں جس میں وہ کسی نامور شخصیت کا کردار نبھارہے ہیں۔

اداکار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی ایک مداح کو بتایا کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل فیصل قریشی اپنے کامیاب ڈرامے ’’بشر مومن‘‘ میں بھی اس قسم کا کردار نبھاچکے ہیں۔وہ اس وقت ’’بادشاہ بیگم‘‘ نامی ویب سیریز کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ ایمان علی کام کرتی نظر آئیں گی۔

Related Posts