دمشق: شام میں ایران کے مبینہ ایک اسلحہ ڈپو پر نامعلوم جنگی طیاروں کی طرف سے بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود تباہ ہوگیا۔
عرب ٹی وی کے مطابق البوکمال فوجی اڈے کے قریب نامعلوم جنگی طیاروں نے ایرانی اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا۔ شامی میڈیا نے اس حملے کا الزام اسرائیل پرعاید کیا ہے تاہم اسرائیل کی طرف سے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
مقامی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایک حملہ دیر الزور میں کیا گیا جب کہ دوسرے میں البوکمال کے قریب حمدان ایئربیس میں اسلحہ کے ایک گودام کو نشانہ بنایا گیا۔خیال رہے کہ اسرائیل نے ایک سال قبل اس علاقے کو بمباری کا نشانہ بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:شام میں اسکول اور بازار پر فضائی حملوں میں بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق